عرفان ملک : پولیس افسران شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ لینے لگے ، لاہور کے علاقے کاہنہ میں سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں نے پراپرٹی ڈیلر کو اغواء کرکے 25 لاکھ روپے وصول کر لئے ۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی ،اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈیلر واجد علی کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان وصول کرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا ، جہاں اے ایس آئی عبدالرشید نے مبینہ طور ڈیلر کو گھر سے حراست میں لیا ۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ اہلکاروں نے تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ، اے ایس آئی نے زبردستی موبائل بینک ایپ سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی ، رقم منتقلی کے بعد جواء کروانے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے ، حقائق سامنے آنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔