ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس ماسک نظام تنفس کے انفیکشنز روکنے میں معاون

فیس ماسک نظام تنفس کے انفیکشنز روکنے میں معاون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محققین کا انکشاف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چہرے پر ماسک کا استعمال نظام تنفس کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے.

 پچھلی بین الاقوامی مطالعات میں ماسک کے استعمال اور نظام تنفس کے انفیکشن سے تحفظ کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا گیا تھا۔ ان میں سے بہت سے مطالعات محدود تھے اور حتمی جواب نہیں دے سکے تھے۔ تاہم ناروے محققین کو اب یقین ہے کہ نئی تحقیق جو معروف طبی جریدے BMJ  میں شائع ہوئی ہے ، اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ماسک نظام تنفس کے انفیکشن کے خلاف حفاظتی اثر مہیا کرتے ہیں۔

ناروے بھر سے 4,647 افراد پر تحقیق کی گئی جن میں سے نصف کو گھر سے باہر بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کا کہا گیا۔ نتائج میں پایا گیا کہ جن افراد نے چہرے کے ماسک کا زیادہ استعمال کیا ان میں انفیکشن کے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔

محققین کا ماننا ہے کہ مطالعہ واضح نتائج دکھاتا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ماسک کا استعمال نظام تنفس کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے.