سرکاری یا پرائیویٹ کالجز، میٹرک پاس طلبہ کے داخلوں کی تفصیلات آگئیں

2 Aug, 2024 | 01:22 PM

عمران یونس:رواں سال بھی میٹرک میں پاس اکثریتی لائق بچوں کا سرکاری کالجز پر عدم اعتماد,میٹرک سے پاس طلبہ کی ترجیح سرکاری کالجز کی بجائے نجی کالز رہے.

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز میں داخلہ لینے والوں میں زیادہ تر آئی سی ایس کو ترجیح دے رہے ہیں،لڑکوں کی نسبت لڑکیاں سرکاری کالجز میں زیادہ داخلے لے رہی ہیں،اب تک ڈیڑھ لاکھ کے قریب طلبہ آئی سی ایس میں داخلہ لے چکے ہیں۔
دوسرے نمبر پر آرٹس ،تیسرے نمبر پر طلبا کی ترجیح پری میڈیکل رہی،میٹرک میں اچھے نتائج پر پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کو ترجیح دی جاتی ہے۔
سرکاری کالجز میں اب تک 20فیصد طلبہ نے پری میڈیکل کالجز میں داخلہ لیا،36فیصد کےساتھ آئی سی ایس طلبا کی پہلی،33 فیصد کےساتھ آرٹس دوسری چوائس رہی۔

مزیدخبریں