ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے سبزی اور پھل کا حصول بھی مشکل ، قیمتوں میں بڑا اضافہ

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے سبزی اور پھل کا حصول بھی مشکل ، قیمتوں میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد : مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے سبزی اور پھل کا حصول بھی مشکل ہو گیا ۔سرکاری داموں میں من چاہے اضافے کے باعث شہری پریشان ہیں۔موسمی پھل اور روزمرہ کے استعمال کی سبزیوں میں دکانداروں کی جانب سے بیس سے پچاس روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔
 کیلا 145 کی بجائے 245، سیب 360 کی بجائے400روپے،آم سندھڑی 185 کی بجائے 210 روپے، آم چونسہ 215 کی بجائے 230روپے،فالسہ 280 کی بجائے 300 روپے کلو فروخت ہونے لگا،پپیتا 205 کی بجائے 250 روپے، تربوز 48 روپے کی بجائے 220روپے،کھجور 465 کی بجائے 500 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔سبزیوں کی بات کریں تو آلو 83 کی بجائے 98 روپے، پیاز 105 کی بجائے 140 روپے، ٹماٹر 120 کی بجائے 190 روپے، ادرک 590 کی بجائے 650 روپے کلو مل رہی ہے۔لہسن 335 کی بجائے 450روپے، مٹر 280 کی بجائے 410روپے، شملہ مرچ 215 کی بجائے 220 روپے کلو فروخت ہور ہی ہے۔ بینگن 205 کی بجائے 220روپے،سبز مرچ اول 120 کی بجائے 125 روپے ،لیموں 410 کی بجائے پانچ سو روپے کلوفروخت ہو رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer