سٹی42 : غزہ میں جنگ بندی کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں قرارداد منظور کرلی گئی ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہورہا ہے۔قومی اسمبلی نے اسرائیل کیخلاف مذمتی قراردادمنظور کرلی،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صیہوفی ریاست نے غزہ کو مقتل بنایاہوا ہے،صیہوفی ریاست غزہ میں قتل عام کررہی ہے،پاکستان فلسطین کو امدادی سامان کی فراہمی جاری رہے گا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطین کے میڈیکل طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے داخلہ دیگا،پاکستان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبارہے۔بد ترین سفاکیت کے واقعے میں اسمٰعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کردیا گیا، دنیا کے کئی ممالک نے اس کی مذمت کی، پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی اس کی مذمت کی، ڈپٹی وزیراعظم نے باقاعدہ بیان جاری کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ہم نے اس کی بھر پور مذمت کی، فلسطین میں دن رات بدترین تباہی ہورہی ہے، فلسطین کی صورتحال پر دنیا کا ضمیر جاگنا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کے عالمی ادارے جو امن و امن قائم کرنے کے لیے کئی دہائیوں پہلے معرض وجود میں آئے۔
انہوں نے کہا کہ آج جمعے کے بعد اسمٰعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی اپیل کی گئی ہے، میں نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی کہا ہے، میں بھی اپنی کابینہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کی مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کروں گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات اور پرائیوٹ ممبر ڈے موخر کرنے کی قرار بھی منظور کرلی گئی ،قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرار داد منظورکی گئی ۔وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پرائیوٹ ممبر دے نہیں کیا جائے گا،اس عزم کے ساتھ ایک ایجنڈا کے ساتھ دنیا کو پیغام دیا جائے گا۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے،فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔