عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اپنے آفیشل ’ایکس ‘ اکاونٹ پر حافظ فرحت عباس نے ملنے والے عہدے کا نوٹی فکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا’ بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے مجھے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں.
انشاءاللہ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا. اس وقت ہماری ترجیح اپنے قائد کی رہائی ہے اور انشاء اللہ اس کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے.