ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کترینہ کیف کی نئی ’ لُک ‘سامنے آگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کترینہ کیف کی نئی ’ لُک ‘سامنے آگئی، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: Katrina Kaif's video
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کے مداحوں بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول، کترینہ کیف نے اپنے نئے انداز سے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں،فلم ’ ٹائیگر 3‘ کی اداکارہ کترینہ کیف حال ہی میں ایئر پورٹ پر نظر آئیں۔

کترینہ کیف نے اس دوران لائم رنگ کا مشرقی لباس پہن رکھا تھا جس میں وہ بلا کی خوبصوت نظر آ رہی ہیں،اداکارہ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں کو کالے چشمے سے چھپایا ہوا ہے جو کہ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

  کترینہ کیف کی یہ ویڈیو دیکھ کر مداح اُن کی بلائیں لینے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کے تبصروں پر اگر نظر دوڑائی جائے تو کوئی اُن کے خوبصورت لباس اور سنجیدہ طبیعت کی تعریف کر رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ ’کترینہ نے بیرونِ ملک سے آ کر بھارتی ثقافت کو اپنا لیا ہے جبکہ ہماری ہندوستانی اداکارائیں ہر وقت مغربی لباس میں نظر آتی ہیں۔‘

ویڈیو کے کمنٹ باکس میں کوئی کترینہ کیف کی سادگی کی تعریف کر رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر اداکارہ کا سابق بوائے فرینڈ (سلمان خان) رو رہا ہوگا۔

کترینہ کیف کا یہ انداز مداحوں کو اتنا بھا گیا ہے کہ کمنٹ باکس میں اداکارہ کے اس خوبصورت لباس کے ڈیزائنر سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا یہ لباس کسی پاکستانی ڈیزائنر کا ہے یا بھارتی ڈیزائنر کا؟