ویب ڈیسک: بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ میں ہم جنس پرستی کے مواد پر شدید تنقید پر صنم سعید کا ردعمل سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں انہیں اپنے کام پر ہونے والی تنقید پر کوئی پروا نہیں ہے۔صنم سعید کا کہنا ہے جب نیت صاف ہو اور اردگرد کے لوگ یہ جانتے ہوں تو ناقدین کی باتوں کو نظر انداز کردینا چاہئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا اگر آپ نیت کو لے کر الجھن کا شکار ہوں گے تو ناقدین کو نظر انداز کرنا مشکل ہوجائے گا، اچھی نیت کے ساتھ آپ موٹی چمڑی رکھ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا سب لوگوں کو کام سے خوش نہیں رکھا جاسکتا، ناظرین کا حق ہے کہ وہ اپنی پسند اور ناپسند رکھیں۔