ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمان کو بُرا بھلا کہنا نادیہ حسین کو مہنگا پڑگیا

خلیل الرحمان کو بُرا بھلا کہنا نادیہ حسین کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین لفظ ‘خلیل’ پر مزاحیہ ویڈیو بنانے پر شوبز شخصیات سمیت  صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

نادیہ حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مختصر ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آج سے میری پسندیدہ گالی ‘ابے او خلیل’ ہے، جس کے بعد اداکارہ کا اپنے الفاظ درست کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہیں نہیں، میرا مطلب تھا کہ ‘ابے او ذلیل’۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اُنہیں یاد دلایا کہ ’خلیلٗ لفظ انبیاء کا لقب تھا۔

 اُنہیں یاد دلایا کہ ’خلیلٗ لفظ انبیاء کا لقب تھا۔ متھیرا نے کہا کہ ‘خلیل’ عربی زبان کا لفظ ہے، خلیل اللہ کا لقب حضرت ابراہیمؑ کو دیا گیا تھا اور اس لفظ کا مطلب ‘خدا کا دوست’ ہے۔

اُنہوں نے نادیہ حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لفظ ‘خلیل’ کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔

دوسری جانب  شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین نے مذکورہ ویڈیو ایسے وقت میں بنائی ہے کہ جب ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے ہیں، ہنی ٹریپ کے مرکزی ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیوز بھی لیک کی ہیں۔