اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بہو کا ویڈیو پیغام جاری

2 Aug, 2024 | 10:04 AM

ویب ڈیسک: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بہو ایناس ہنیہ  نے   ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں گزشتہ روز شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

حماس سربراہ کی شہادت پر ان کی بہو نے بھی دل کو چھونے والے الفاظ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایناس ہنیہ نے روتے ہوئے کہا کہ ’’دل خدا کی مرضی اور تقدیر سے مطمئن ہے، میں ایک ایسے شخص کے جانے کا افسوس کررہی ہوں، جس کی اچھائیوں سے زمین و آسمان بھر جاتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا، "شہید بزرگ قائد کی موت پر ہم سب افسردہ ہیں، لیکن ہمارا ایمان ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ان شاء اللّٰہ ملاقات جنت میں ہوگی۔"

مزیدخبریں