مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

2 Aug, 2024 | 09:54 AM

فاطمہ عارف: گذشتہ روز کی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ،حبس میں کمی،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی، مون سون کا سپیل 11 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا، مون سون کا سپیل 11 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ، ایئر کوالٹی انڈیکس 150ریکارڈ
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کا زور دار اسپیل داخل ہوچکا ہے، لاہور، اسلام آباد سمیت آج بھی مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے،اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کی توقع ہے،کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی،میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان،بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین،گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ بھکر ، میانوالی ، بہاولپور، بہاولنگر ،خانپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقوں بارکھان، موسیٰ خیل، مستونگ، سبی، شیرانی، کوہلو، بولان میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے، سندھ کے علاقوں مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، خیر پور، مٹیاری، نوشہرو فیروز ،جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، چھور، پڈعیدن، سجاول، کراچی، حیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، شام یا رات میں گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں