فاران یامیں: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پب جی کھیلتے گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
نجی ہاوسنگ سوسائیٹی کا جان بحق نوجوان یحییٰ خورشید پب جی گیم کا شوقین تھا، گزشتہ روز اس نے والد کاپسٹل اٹھایا اور اپنے ساتھ کمرے میں لے گیا۔
گیم کھیلتے ہوئے اچانک پسٹل چلنے سے یحییٰ خورشید جان کی بازی ہارگیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔