اسرار خان: کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا،مبینہ دہشت گرد کی شناخت ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس چوکی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جہاں حملہ آور ٹارگٹ پر پہنچے سے قبل پھٹ گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد لےجانے مبینہ دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، نور علی نامی شخص دھماکہ خیز مواد لے جارہا تھا جو پھٹ گیا، مرنے والے شخص سے خودکش جیکٹ نہیں ملی، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایس ایچ او خروٹ آباد نے بتایا کہ ہلاک شخص کے پاس بارودی مواد تھا اور وہ پولیس ناکے کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا لیکن خوش قسمتی سے کامیاب نہ ہوسکا۔ لاش کوتحویل میں لیکرتفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھماکہ پولیس چوکی کے قریب ہوا جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔