ویب ڈیسک: نگران حکومت کے معاملہ پر وزیراعظم نے خود اتحادی جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم کے قریبی زرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس میں رسمی الوداعی ملاقات اور اہم سیاسی امور پروسیع تر مشاورت کے لئے اراکین پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماوں کو کل عشائیہ پر بلا لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں کل عشائیہ دیں گے۔
عشائیہ میں وزیراعظم پارلیمنٹرینزسے خطاب کریں گے اور سیاسی رہنماوں سے مشاورت بھی ہوگی۔