اویس کیانی: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیہ میں سروسز چیفس نے شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایم ہاوس میں عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج شب وزیراعظم ہاوس میں عسکری قیادت کے لئے الوداعی عشائیہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور ائیر چیفس کو مدعو کیا تھا۔
ایوان وزیراعظم کے زرائع کے مطابق وزیر اعظم نے فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے تمام سروسز چیفس کی ملک و قوم کے لئے خدمات کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عشائیہ کے شرکا سے رسمی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی کوششیں قابل ستائش ہیں، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے حکومت اور افواج مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سی ایس ایف سی میں آرمی چیف کا کردار قابل ستائش ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ جلد ملک معاشی بحران سے نکل آئے گا .