ژوب کینٹ میں دہشتگردی میں ملوث افغان دہشتگردوں کی تصدیق،پاکستان کا شدید رد عمل

2 Aug, 2023 | 08:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ژوب کینٹ میں دہشتگردی میں ملوث افغان دھشتگردوں کی تصدیق : پاکستانی دفترِ خارجہ کا شدید رد عمل،۱۲ جولائی ۲۰۲۳ کو ژوب کینٹ پر حملے میں ملوث ۳ دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور  پر ہو گئی۔

دہشتگردوں کا تعلق  افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے،پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغانی دہشتگردوں کی لاشیں  وصول کرنے کی ہدایات دے دیں۔ افغان دہشتگردوں کی پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے شدید اظہارِتشویش اور مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں