علی ساہی : لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹاپ ٹین اشتہاری کیوں نہیں پکڑے؟آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع سے ٹاپ ٹین کی فہرستیں منگوا کر گرفتاریوں اورکیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کاحکم دے دیا۔
اشتہاریوں کی گرفتاریاں صرف کاغذی کاروائی تک محدود۔سنگین کیسز میں مطلوب خطرناک اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور ہیں۔آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع سےٹاپ ٹین اشتہاریوں کے نام اور کیسز وگرفتاریوں میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات مانگ لیں۔لاہور میں 6 ڈویژن کے 60ٹاپ ٹین کے نام مانگے گئے ہیں۔دیگر اضلاع سے سنگین کیسز کےٹاپ 10کے نام مانگے ہیں۔پنجاب بھر میں 16ہزار کے قریب اے کیٹگری کے اشتہاری ہیں۔ضلعی سربراہان اہم میٹنگز میں بڑے اشتہاریوں کی گرفتاری کی بجائے معمولی ملزمان کی گرفتاری کرکے کارکردگی دکھاتے ہیں۔آئندہ کرائم میٹنگ میں فراہم کردہ ناموں پر رپورٹ اور بریفنگ لی جائے گی۔
ٹاپ ٹین اشتہاری کیوں نہیں پکڑے؟آئی جی پنجاب کا تفصیلات فراہم کرنے کاحکم
2 Aug, 2023 | 07:43 PM