راؤ دلشاد : گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ کے وفد نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران خدمت گروپ بابر محمود کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی تعمیرپر تاجروں کی کاوشوں کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، تاجر برادری کی فلاحی کاموں میں بھی خدمات قابل تعریف ہیں، سیلاب زدگان کیلئے تاجروں نے دل کھول کر مدد کی۔