پولیس کی بڑی کارروائیاں، دو بڑے ڈکیت گینگ گرفتار

2 Aug, 2023 | 07:18 PM

اسرار خان: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو بڑے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطاق اسلام پورہ پولیس کی کارروائی کے دوران 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں زین، حمزہ اور نعمان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موٹر سائیکل، نقدی، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب رائیونڈ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں خلیل جٹ، علی جٹ اور وقار مسیح شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان سے 3 موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فون،ر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں