ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کو 4 اگست کو طلب کر لیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن الیکشن ایکٹ کے تحت لازم ہیں، مگر تحریک انصاف مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی، لہذا انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پارٹی نشان کیوں نے واپس لیا جائے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کے بعد سے نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے جو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے وہ آئین کے مطابق نہیں تھے، بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔