شہر درندوں کے نرغےمیں، لڑکی کو سرعام ہراساں کرنےکی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

2 Aug, 2023 | 04:19 PM

This browser does not support the video element.

جاوید قائم خانی: شہر کراچی جنسی درندوں کے نرغے میں آگیا،کورنگی اور گلستان جوہر میں پیش آۓ واقعات کے بعد سمن آباد میں بھی خاتون کو حراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا،جس کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

 لڑکی سے نازیبا حرکت کا سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں موٹر سائیکل سوار کو لڑکی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا ہے،فیڈرل بی ایریا سے موصول ویڈیو میں راہ چلتی لڑکی کا موٹرسائیکل سوار  کو پیچھا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ لڑکے نے راہ چلتی لڑکی سے  نازیبا حرکت کی اور موٹرسائیکل بھگاتے ہوئے نکل گیا۔

 اس مکروہ حرکت کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یکم اگست کو سمن آباد میں ہونے والے واقعے سے متعلق ابھی تک متاثرہ خاتون نے قانونی کارروائی کے لئے رابطہ نہیں کیا، تاہم پولیس نے کسی شکایت کے بغیر ہی اپنے طور پر کارروائی شروع کر دی ہے اورسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کے قریب  پہنچ چکےہیں،واردات میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

 خیال رہے کہ شہر میں ایک ماہ کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے کے 3 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں