بنا اشتہارات کے یوٹیوب میوزک سنیں

2 Aug, 2023 | 04:14 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کا آغاز کردیا۔ صارفین اس اسٹریمنگ ایپ کے ذریعے بنا اشتہارات کے میوزک سننے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

یوٹیوب نے پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب پریمیم کا آغاز کردیا ۔یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پیڈ ممبرشپ ہے۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے اب بنا اشتہارات کے آف لائن اور بیک گراونڈ پلے سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔ ۔ یہ سب یوٹیوب میوزک میں بلاقیمت بھی دستیاب ہیں لیکن ان کے لیے اشتہارات سے تعاون حاصل کیا جاتا ہے۔ صارفین، یوٹیوب پریمیم میں شامل ہو کر اشتہارات کے بغیر موسیقی کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یوٹیوب پریمیم میں ناظرین کے لیے فیملی پلان بھی شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی پریمیم ممبرشپ کو گھر کے 5 دیگرافراد تک شیئر کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔ جن میں ہرسال 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے جبکہ 6,000 سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جن میں ہر سال 30 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ پاکستان میں یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب میوزک پریمیم کے آغاز کو ملک میں موسیقی کی صنعت کے لیے بہت بڑی پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں