مزیدطوفانی بارشیں، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کردیا

2 Aug, 2023 | 03:57 PM

ویب ڈیسک:   پنجاب کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہوگا جس سے  لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ ہے۔    

 پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں 24 گھنٹوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی نالہ لئی میں اگلے 24 گھنٹوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔

 منگلہ ڈیم 86 فیصد اور تربیلا ڈیم 88 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں  جبکہ  دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام ہیڈ میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

 ترجمان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 دوسری جانب آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہوگا، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔

 اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے مطابق بارشوں سے نیلم ، مظفرآباد اور جہلم ویلی کے اضلاع متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ  لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ ہے۔

مزیدخبریں