دولہا دلہن کی ’’بولے چوڑیاں‘‘گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

2 Aug, 2023 | 02:51 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: شادیاں اب دولہا اور دلہن کے ڈانس کے بغیر نامکمل ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر آئے روز دولہا اور دلہن کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔  

آج کل سوشل میڈیا کا دور دورہ ہے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں راتوں رات کوئی بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے اور صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالیتا ہے  ایسے ہی ایک بھارتی جوڑے نے شادی کی تقریب میں  کرینہ کپور پر فلمائے گئے گانے’’بولے چوڑیاں ‘‘  پر  رقص کیا  جسے بعد میں ایک انسٹاگرام یوزر نے اپنے پیچ پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں دلہن کو سبز لہنگا پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دولہا نے کالی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

انہوں نے ٹریک کی دلکش  دھنوں  پر اپنی کارکردگی سے ڈانس فلور کو آگ لگا دی مزید یہ کہ ان کی کیمسٹری اور خوبصورتی اس رقص میں نمایاں تھی ۔ 

انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد اس ویڈیو کو مجموعی طور پر ہزاروں لوگ اب تک دیکھ چکے ہیں جبکہ انسٹاگرام صارفین کی طرف سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

مزیدخبریں