ویب ڈیسک: نادرا نے وضاحت کی ہے کہ نادرا صرف پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ امیگریشن سے متعلق معاملات ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ایک پوسٹ میں نادرا نے وضاحت کی ہے کہ نادرا نے ایئر لائنز کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت نہیں کی ہے۔ تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک جانے والوں کے لئے پولیو کارڈ کے ضمن میں کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔
Announcement ????
— NADRA (@NadraPak) August 1, 2023
???? @NadraPak only issues Polio Vaccination certificates.
We have no jurisdiction on immigration related matters.
Clarification: NADRA has not instructed Airlines to check on passengers travelling abroad for Polio Vaccination Certificates.
However, Civil… pic.twitter.com/WO1aVXQceg
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کو پولیو ویکسینینشن سفر کرنے سے چار ہفتے پہلے کروا لینا چاہئے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ اب ائیرپورٹس پر پولیو کاونٹر اب صرف ون ونڈو فیسیلی ٹیشن ڈیسک سے لیفٹ اور مسافروں کو ہی پولیو کارڈ جاری کر رہا ہے، پہلے یہ کارڈ فلائیٹ کے تمام مسافروں کو جاری کر دیئے جاتے رہے لیکن اب چار ہفتے پہلے پولیو ویکسینیشن کروانے کی ہدایت پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے پولیو کاونٹر پر کارڈ محدود تعداد میں مہیا کئے جا رہے ہیں اور تمام مسافروں کو پولیو کاونٹر سے کارڈ مہیا کیا جانا اب ممکن ہی نہیں رہا۔ اس سرکلر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے مسافروں کو ٹکٹ فروخت کرتے وقت انہیں آگاہ کریں کہ ان کو ائیرپورٹ جانے سے پہلے اپنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے پولیو کارڈ لازمی بنوانا ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اس ہدایت پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔