ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ نئی مردم شماری کی منظوری دی جاتی ہے تو نئی حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی‘

’ نئی مردم شماری کی منظوری دی جاتی ہے تو نئی حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے  کہا ہے کہ نئی مردم شماری کی منظوری دی جاتی ہے تو نئی حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن 90 دن سے آگے جاسکتے ہیں کیونکہ 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں تو پرانی مردم شماری پر کرانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کا حتمی فیصلہ تو الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 12 اگست کو حکومت کی مدت مکمل ہو رہی ہے، نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے، عوامی مینڈیٹ سے لیس حکومت 5 سال حکومت کرےگی، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ مردم شماری ہوئی ہے تو اسی پر انتخابات ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہے وہ انتخابات کرائیں گے، مردم شماری کے نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے نواز شریف سے مشاورت مکمل ہوگئی، قائد حزب اختلاف سے مشاورت کروں گا، پاکستان کی معاشی صورتحال کو آگے لے کر جائیں گے، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت آئین کا تقاضہ ہے، پر امید ہوں اپوزیشن لیڈر مل کر نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کریں گے، الیکشن میں مسلم لیگ ن کا امیدوار نوازشریف ہے۔

Ansa Awais

Content Writer