ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں آٹے کی مصنوعی قلت،ذمہ داران کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا گیا

آٹا،قلت،ذمہ داران، لائسنس منسوخ ،ے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر،سٹی42
کیپشن: Flour
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آٹے کی مصنوعی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،شہریوں کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کے 25 لائسنس منسوخ کیے گئے جبکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف 30 مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا۔

شہر میں آٹا کی مسلسل سپلائی کے لیے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ون و ٹو آفس نے سخت اقدامات شروع کردئیے گئے، مارکیٹ میں سستا آٹا کی سپلائی مقررہ کوٹہ سے کم کرنے پر چھ فلور ملز کا گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیا.

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امجد علی کے مطابق اعتماد، جی ایل، بحریہ، صوفی،قیصر اور طارق فلور ملز کا گندم کا کوٹہ بند کیا گیابرکت، رشید، ملک، یعقمویہ، بحریہ اور دیگر ملز کو 30 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

آٹا نہ دینے والے ڈیلروں اور دکانداروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے. 25لائسنس منسوخ کیے گئے ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف 30 مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا. شہر میں مصنوعی آٹا بحران پیدا کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،فلور ملز اپنے مقررہ کوٹہ کے مطابق آٹا کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔