ویب ڈیسک : حال ہی میں اداکارہ و پروڈیوسر مرینہ خان نے رومانٹک کامیڈی فلم یارا وے میں کام کیا ہےلیکن وعدہ کیا ہوا معاوضہ نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’یارا وے‘ جو اگلے ماہ یکم اگست کو ریلیز ہونے والی ہے کا پوسٹر شیئر کیا جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ 16 ستمبر بتائی گئی تھی۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے مرینہ خان نے دعویٰ کیا کہ فلم پروڈیوسرز نے انہیں مکمل معاوضہ فراہم کیے بغیر اور ان سے باضابطہ معاہدہ کیے بغیر ہی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا جو کہ انکے لیے بہت افسوس ناک ہے۔
انہوں نے پروڈیوسرز کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم آنی چائیے اور ساتھ ہی لکھا کہ اگر وہ چاہیں تو فلم کی ٹیم پر معاوضہ فراہم نہ کرنے کا کیس دائر کرکے فلم کی ریلیز موخر کروا سکتی ہیں مگر یہ کہ وہ اس حوالے سے سست ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے حق میں آواز اٹھائیں تاکہ پروڈیوسرز کو خیال آئے اور انہیں ان کا معاوضہ دیا جائے۔
What a shameful act by the producers? She’s a living legend, respected and loved by fans all over the world and your brought her down to this insta post!! How wrong?? Don’t you have any respect for such an iconic star!! Sorry Marina Khan! https://t.co/y0AFGTxPQw
— Faiza Irfan (@IrfanFaiza1019) August 1, 2022
مرینہ خان کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد متعدد مداحوں نے بھی ان کے حق میں پوسٹ کی اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہروڈئیوسرز نے سینیئر اداکارہ کے ساتھ ایسا نامناسب سلوک اختیار کیا۔مداحوں نے پروڈیوسرز پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹس کیں کہ جب وہ سینیئر اداکارہ کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کر سکتے ہیں تو نئے اداکاروں کے ساتھ کس طرح کرتے ہوں گے؟