ٹک ٹاکر جنت مرزا کی کاروباری دنیا میں انٹری

2 Aug, 2022 | 08:29 PM

Imran Fayyaz

 ( ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا اور ان کی بہنوں نے فیصل آباد میں بیوٹی پارلر کھول لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل  ہونے والی ویڈیو میں  میں پارلر کی افتتاحی تقریب  کے دوران جنت مرزا کے دوست اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔پارلر کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر مدیحہ، کنول آفتاب اور چوہدری ذوالقرنین سمیت کئی پاکستانی معروف ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔

   خیال رہے کہ  جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 19 ملین سے زائد اور انسٹاگرام پر 3 ملین سے زائد فالورز ہیں۔

  

مزیدخبریں