ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی سب سے سستی گاڑی اب کتنے میں ملے گی؟ حیران کن قیمت

Prince-DFSK’s Cheapest Car Now Costs Almost Rs. 2 Million
کیپشن: Prince-DFSK
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سےموٹرسائیکلوں کے بعد گاڑیوں کی قمتیں بھی بڑھ چکی ہیں، قیمتوں میں اضافے کی لہر پوری آٹو موٹیو انڈسٹری میں پھیل رہی ہے اور ریگل آٹوموبائل کمپنی اس کا تازہ ترین شکار بنی ہے۔ کمپنی نے پرنس پرل ڈی ایف ایس کے گلوری 580 کے تمام ویریئنٹس k-01 پک اپ اور k-07 مسافر وین کی قیمتوں میں ردوبدل کی ہے۔

تفصیلات ے مطابق ڈالر کی مسلسل بڑھتی شرح نے کار کمپنیز کو گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ٹویوٹا، کِیا، ہیوںڈائی، سوزوکی اور چنگان نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان میں موجود ریگل آٹوموبائل کمپنی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کے تحت کمپنی کی سستی کار 20 لاکھ سے کم نہیں ملے گی۔اگرچہ کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی ہے، تاہم اس کی وجہ زیادہ تر مقامی کرنسی کی قدر میں کمی ہے۔

ریگل آٹوموبائل انڈسٹریز لمیٹڈ  اس قیمت میں اضافے سے پہلے پاکستان کی سب سے سستی کار لائن اپ میں شمار ہوتی تھی، تاہم ان کی سب سے سستی کار کی قیمت اب 2 ملین سے کم نہیں ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer