(شاہد ندیم سپرا)شہر کے تمام دفاتر میں پاسپورٹس کی ڈلیوری میں غیر معمولی تاخیر ہونے لگی۔
ذرائع کے مطابق ارجنٹ فیس پر پاسپورٹس کی ڈلیوری میں چار روز کی تاخیر ہو گئی،تاخیر کی وجہ سے پاسپورٹس کی ڈلیوری چار کی بجائے آٹھ روز میں ہونے لگی۔
معمول کی فیس پر جمع ہونے والے پاسپورٹس تین ہفتے میں مل سکیں گے، فاسٹ ٹریک پالیسی پر جمع ہونیوالے پاسپورٹس کی ڈلیوری میں بھی تاخیر کاشکار ہونے لگی،پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ پر بوجھ ہونے کیوجہ سے پاسپورٹس کی ڈلیوری میں تاخیر ہوئی،دوسری جانب عمرہ ویزے پرپابندی ختم ہونےسےدفاتر میں سائلین رش لگنےلگا۔
پاسپورٹ کے منتظر شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی
2 Aug, 2022 | 07:01 PM