رواں ہفتے کتنی بارشیں ہوں گی،پی ڈی ایم اے نے بتا دیا

2 Aug, 2022 | 06:25 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 03 سے 09 اگست 2022 تک زیادہ بارشوں کی توقع نہیں ہے۔ 
پی ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ حبس بھی مزید بڑھے گا ۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس دوران دریاؤں میں بھی اونچے درجے کے سیلاب کی توقع نہیں ہے کیونکہ ابھی تک دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات کیں ہیں۔

مزیدخبریں