عمران خان نےعثمان بزدار کو اہم ذمہ داری سونپ دی

2 Aug, 2022 | 06:14 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مقرر،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سبطین خان کے سپیکر پنجاب  بننے کے بعد عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ،پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی قائدین کی مشاورت سے عثمان بزدار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ن بزدار کو پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں