ویب ڈیسک : لینووو کمپنی اپنے اگلے فون لینووو لیجیون Y70 کا ڈیزائن منظر عام پر لے آ ئی ۔
Lenovo Legion Y70 ڈیزائن کو کمپنی نے مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ۔ لینووو نے اس سے قبل سمارٹ فون کی خصوصیات کو بھی تبدیل کیا تھا۔ Legion Y70 فون کو سلور رنگ میں فلیٹ ریئر اور سائیڈ پینلز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے ۔
لینووو کے مطابق، Legion Y70 میں 7.99mm پتلی باڈی اور CNC دھاتی درمیانی فریم ہے۔ایک پہلے ٹیزر میں، کمپنی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 50 میگا پکسل کا ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ لگائے گی ۔ لینووو نے تصدیق کی کہ فون اگست میں لانچ ہوگا۔
چینی کمپنی نے Lenovo Legion Y70 اسمارٹ فون کا مکمل ڈیزائن اپنے آفیشل ویبو پیج پر شیئر کیا اور Lenovo نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ آنے والا ہینڈ سیٹ 7.99mm موٹائی کا ہو گا اور اس میں CNC میٹل مڈل فریم ہوگا۔ پاور بٹن دائیں جانب پر، والیوم بٹن کے نیچے نظر آتا ہے۔