ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بلوں پر ٹیکس کے خلاف تاجر سراپا احتجاج

تاجر ،ٹیکس،بجلی بل،انجمن تاجران،سٹی42
کیپشن: Electricity bill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)بجلی کے کمرشل بلوں میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف تاجر برادری کیجانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔نیلا گنبد مارکیٹ میں انارکلی ،لٹن روڈ ،شاہدرہ ،اوردیگر مارکیٹوں کے تاجروں نے مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کی تاجر برادری کیجانب سے بجلی کے بلوں میں عائد سیلز ٹیکس کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ طویل ہوگیا ۔انار کلی بازار ،شاہدرہ ،لٹن روڈ ،ارڈو بازار کے تاجروں نے نیلا گنبد مارکیٹ میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ اور انجمن تاجران نعیم میر گروپ 17 اگست کو سیلز ٹیکس کیخلاف کی جانے والی ملک گیر ہڑتال پر تقیسم نظر آئے صدر آل پاکستان انجمن تاجران اشرف بھٹی نے ہڑتال کی حمایت کی تو وہیں انجمن تاجران نعیم میر گروپ شاہدرہ کے صدر میاں خلیل عبیر نے حکومت کو سات دن دینے پر اکتفا کیا۔تاہم تاجر قائدین نے کہا کہ شہر لاہور سمیت پورے ملک کے تاجر سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف ہیں اس سے چھوٹا تاجر معاشی طور پر مرگیا ہے۔