ایاز صادق کو دوبارہ اہم عہدہ مل گیا

2 Aug, 2022 | 04:38 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردارایاز صادق کو دوبارہ وفاقی وزیر اقتصادی امور مقرر کردیا گیا،   ایاز صادق کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردارایاز صادق دوبارہ وفاقی وزیر اقتصادی امور بن گئے،وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے ایاز صادق کو وفاقی وزیر تعینات کیا،وزیر اعظم نے ایاز صادق کو اقتصادی امور کا قلمدان دے دیا۔

  نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے ایاز صادق کو سیاسی امور کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دیں، ایاز صادق نے آج صدر مملکت سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، ایاز صادق نے گزشتہ ماہ وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزیدخبریں