ویب ڈیسک : برازیل میں سر سے جڑے ہوئے جڑواں بچے جن کے سر آپس میں جڑے ہوے تھے انکو کامیاب سرجری کے بعد الگ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تین سالہ لڑکوں برنارڈو اور آرتھر لیما کی ریو ڈی جنیرو میں سات سرجری ہوئیں جہاں آخری دو سرجریوں کو مکمل ہونے میں 33 گھنٹے لگے۔
سرجری کے دوران برطانیہ میں مقیم پیڈیاٹرک سرجن نور ال اویس جیلانی نے ہدایات دیں ، انکے آپریشن میں 100 کے قریب طبی عملہ شامل تھا ۔ انکی اصل سرجری کرنے سے پہلے ڈاکٹروں نے پہلے مختلف تکنیکوں کو جانچا اور جس میں کئی ماہ لگے۔ سرجن جیلانی اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے ۔ انہوں نے اس آپریشن کو "ایک قابل ذکر کامیابی" قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں بچوں کے لیے لوگوں کی مزید حمایت اور چیریٹی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ اس طرح کے جڑواں بچوں کے کیسز انکے پاس بہت کم آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سرجری سے نہ صرف لڑکوں کے مستقبل سنورا ہے بلکہ ڈاکٹروں کے لیے بھی ایک بہت بڑا تجربہ ہے ۔ اس سے انکو مستقبل میں بھی ایسی ممکنہ سرجری کرنے کا اعتماد حاصل ہوا ہے۔ سرجن جیلانی نے مزید کہا کہ ایسے کیسز صرف عطیات کے ذریعے ممکن ہیں۔ بہت سے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ یہ سرجری کامیاب نہیں ہو سکے گی لیکن رپورٹ کے مطابق دونوں بچے ہسپتال میں داخل ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔