ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر ذوالقرنین حیدر سے متعلق اہم خبر آگئی

Cricketer Zulqarnain Haider Gives Health Update & PCB’s Role
کیپشن: Zulqarnain Haider
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر ٹیم کے سابق وکٹ کیپر   ذوالقرنین حیدر متعدد میچز  انٹرنیشنل پاکستان کی جانب کھیلے چکے ہیں، گزشتہ ماہ سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی، ذوالقرنین حیدر کے حوالے سے ایک اور نئی خبر سامنےآئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر  نے اپنے کیریئر کاآغاز انڈر 19 سکواڈ سے کیا اور 2010 میں ان کو قومی ٹیم میں جگہ ملی، حال ہی میں اپنی بیماری کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل عمان میں فوڈ پوائزننگ ہوئی جس کے باعث  پیٹ کی سنگین بیماری میں مبتلاتھا اور یہ بیماری مزید بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اللہ کے فضل سے میں ٹھیک ہو رہا ہوں، آج ڈاکٹروں نے میرے ٹانکے چیک کیے ہیں اور ان میں سے آدھے نکال دیے ہیں، باقی ٹھیک ہونے کے بعد نکال دیے جائیں گے۔

مالی امداد اور پی سی بی کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے بروقت مجھ سے رابطہ کیا گیا اور مدد کی گئی، رمیز راجہ نے رابطہ کیا اور مجھے اپنی مدد کا یقین دلایا، میرے علاج کے تمام اخراجات پی سی بی نے ادا کیے، تمام نامور کرکٹرز، ساتھی مداحوں، دوستوں اور  تمام این جی اوز اور اداروں نے مجھ سے رابطہ کیا اور مدد کی درخواست کی لیکن میں نے ان سب سے انکار کردیا۔

 ذوالقرنین حیدرنے مزید کہا کہ پی سی بی نے مجھے پہلے ہی ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی تھی، میں نے ان دنوں دوستوں اور مداحوں کی سب سے زیادہ کالز اٹینڈ کیں، لوگوں نے مجھے پیار سے بلایا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer