ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائن الیون پر بننے والی فلم بڑے اعزاز کیلئے نامزد

turning point
کیپشن: turning point
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکہ میں11 ستمبر 2011کو   دہشتگردی کاسب سے بڑا واقعہ پیش آیا، اس سانحہ پر مبنی فلم ٹرننگ پوائنٹ 11/9 اینڈ دی وار آن ٹیرر کو اوارڈ کیلئے چن لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ڈاکیومنٹری ایمی ایوارڈ کے لیے جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ نیٹ فلکس کی اس ڈاکیومنٹری کی خاص بات یہ ہے کہ اسے پاکستانی نژاد امریکی پروڈیوسر محمد علی نقوی نے پروڈیوس کیا ہے۔محمد علی نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے لکھا ہے کہ ہم ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے ہیں، سیاست اور حکومت پر بننے والی شاندار ڈاکیومنٹری۔محمد علی نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے لکھا ہے کہ ہم ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوگئے ہیں، سیاست اور حکومت پر بننے والی شاندار ڈاکیومنٹری۔

ڈاکیومنٹری ٹرننگ پوائنٹ کی کہانی امریکہ، افغانستان، 11/9 کی دہشت گردی اور القاعدہ کے گرد گھومتی ہے۔محمد علی نقوی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی فلم میکر ہیں جو انسانی حقوق، سماجی مسائل، انصاف، سیاست اور دیگر معاشرتی معاملات اور مسائل پر ڈاکومنٹریز بناتے ہیں۔

محمد علی نقوی اس سے قبل مختاراں مائی پر 2006 میں ’شیم‘نامی ڈاکیومنٹری بنا چکے ہیں جبکہ ان کی ڈاکیومنٹری ’امنگ دی بیلیورز‘بھی ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوچکی ہے۔محمد علی نقوی صوبہ پختونخواہ کے شہر پشاور میں کم عمر لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے موضوع پر بھی ڈاکیومنٹری ’پاکستان ہِڈن شیم‘بناچکے ہیں۔

ڈاکیومنٹری ٹرننگ پوائنٹ کے ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے پر ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے پروڈیوسر علی نقوی کو مبارک باد دینے سلسلہ بھی جاری ہے۔