ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
پاکستان اپنے ہوم سیزن کا آغاز انگلینڈ کی کراچی اور لاہور میں میزبانی سے کرے گا۔ 7 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
ابتدائی 4 میچز20،22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی 3 میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔