ویب ڈیسک : بہرے لوگوں کے لیے اب جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے سمارٹ چشمے تیار کیے گئے ہیں جس کی مدد سے وہ لوگوں کی آواز کو دیکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جو لوگ سن نہیں سکتے انکے لیے جدید ٹیکنالوجی نے سمارٹ چشموں کا ایک جوڑا تیار کر لیا ہے جس سے انکی مشکل کا اب حل نکل آیا ہے ۔ ان چشموں کی مدد سے اب وہ دیکھ سکتے ہیں کہ دوسرا شخص کیا کہہ رہا ہے۔ ان چشموں کو XRAI گلاس کہتے ہیں۔ ان چشموں کا اصل مقصد آ واز کو الفاظ میں تبدیل کرنا ہے جو عینک پہننے والوں کی آنکھوں کے سامنے نظر آتے ہیں۔یہ حقیقت کو دیکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
سی ای او ڈین سکارف کا کہنا ہے کہ انہیں "جدید ٹیکنالوجی" پر فخر ہے کہ اب دیکھنے کی صلاحیت سے محروم افراد کی مشکل آسان ہو گئی ہے۔ یہ چشمے انکی مدد کریں گے ۔ یہ سافٹ ویئر اپنی آواز کی شناخت کو ٹیکنالوجی کے ذریعے آسانی سے آواز کو شیشے کی اسکرین پر لاتا ہے۔
اس کے علاوہ اسکی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ شیشے نہ صرف آ واز کو الفاظ میں تبدیل کر سکتے ہیں بلکہ وہ یہ بھی پہچان سکتے ہیں کہ کون بول رہا ہے۔ رپورٹ ے مطابق ان چشموں میں اور بھی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ یہ چشمے جلد ہی مختلف زبانوں کا ترجمہ بھی کر سکیں گے اور آواز کے ٹونز اور پچ کی شناخت بھی کر سکیں گے ۔