بادل کھل کربرسیں گے،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

2 Aug, 2022 | 02:42 PM

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان، اسلام آباد  میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   تیزبارش  ہو سکتی ہے۔

  محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال،  فیصل آباد، ساہیوال میں تیز ہواؤں اور   گرج چمک  کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  اوکاڑہ، سرگودھا ، منڈی بہاولدین اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور   گرج چمک  کے ساتھ   بادل برسیں گے۔

  بلوچستان میں ژوب،  خضدار،  زیارت، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ، پشاور میں تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  

  بنوں ،مالا کنڈ، خیبر، کرم، وزیرستان، کرک، لکی مروت، خیبر، اورکزئی اورڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور   گرج چمک کے ساتھ بارش  کی پیش گوئی ہے،   کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی ، پونچھ ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان   ہے۔

 گلگت بلتستان میں مطلع   ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی  ہے۔اس کے علاوہ سندھ میں کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ   بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں