ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فارن فنڈنگ کیس فیصلہ کے بعدعمران خان کا بڑاقدام

imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی ہنماوں کی عمران خان سے خصوصی ملاقات ہوئی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیصلے کے تناظر میں قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کرلیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں مشاورت کے لیے قانونی ٹیم کو طلب کیا ہے، جو چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی قیادت کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔

واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 سال بعد  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ متفقہ فیصلہ ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی بھی مس ڈیکلریشن ہے، پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل بینچ نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے تحریری فیصلے کے ساتھ پی ٹی آئی کی حاصل کردہ ممنوعہ فنڈنگ کی تفصیل بھی جاری کردی۔ 68 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں برسٹل سروسز والی فنڈنگ،پی ٹی آئی امریکہ، کینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔