(جنید ریاض)صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں آن لائن تبادلوں سے مستفید ہونے والے اساتذہ کی تعداد 90 ہزار پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ بھر کے سکولوں میں آن لائن تبادلوں سے مستفید ہونے والے اساتذہ کی تعداد 90 ہزار پر پہنچ گئی۔مذکورہ اساتذہ کے تبادلے چار سالوں کے دوران کیے گئے۔ اوپن میرٹ اور ہارڈ شپ کی بنیاد پر 60 ہزار سے زائد اساتذہ نے تبادلے کروائے گئے۔
رواں سال پنجاب بھر میں 15 ہزار اساتذہ نے تبادلے کروائے گئے۔ آن لائن تبادلوں کے ابھی تک 16 راؤنڈ ہوچکے ہیں۔ آن لائن تبادلوں کے پہلے مرحلے میں 13 ہزار اساتذہ کے تبادلے کیے گئے تھے۔سب سے زیادہ اساتذہ کے تبادلے سال 2019 میں کیے گئےہیں۔