ویب ڈیسک: سعودی عرب نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے القاعدہ کے سربراہ شیخ ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایمن الظواہری نے امریکا اور سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دہشتگردی کی گھناؤنی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کی قیادت کی جس کے نتیجے میں سعودی شہریوں سمیت ہزاروں بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا۔
سعودی حکومت نے دہشت گردی کےخلاف تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی عرب نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں سے معصوم لوگوں کو بچانے کے لیے اس فریم ورک میں تعاون کریں۔