ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری کا معاملہ۔ سابق ایم پی اے کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کا نیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سابق ایم پی اے نذیر چوہان کو نئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نذیر چوہان اور ساتھیوں پر تھانہ چونگ پولیس پر تشدد اور فائرنگ کا الزام ہے۔ تھانہ چونگ پولیس نے نذیر چوہان اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ نذیر چوہان اور اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، نذیر چوہان اور ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں، نذیر چوہان نے خود پسٹل سے پولیس پر فائرنگ کی۔
تفتیشی افسر عدالت سے نذیر چوہان سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔