ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نےسیلاب سے متاثر علاقوں کا دورۂ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران شہباز شریف وہاں موجود بچوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے حالیہ موسلادھار بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں اور خاندانوں کا دورۂ کیا۔اس دوران شہباز شریف نے متاثرین کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور مناسب اقدامات نہ ہونے پر غصّے کا اظہار بھی کیا۔
متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے دوران شہباز شریف وہاں موجود بچوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرتے نظر آئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ناصرف بچوں سے نام دریافت کیے بلکہ اُن سے باتیں بھی کیں۔
بعد ازاں ایک تصویر شہباز شریف کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔
جبکہ مخالفین بھی وزیراعظم شہبازشریف کے اس عمل پر داد دئیے بنا نہ رہ سکے۔