ویب ڈیسک : ملک میں کورونا کی چھٹی لہر آگئی ، مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور مزید 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13ہزار 8 سو بائیس ٹیسٹ کئے گئے، 300بانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 100 چھپن مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ آٹھ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث محرم الحرام میں محکمہ صحت کی جانب سے مجالس اور جلوس میں ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔