ویب ڈیسک : معروف گلوکار جسٹن بیبر کی سٹیج پر واپسی گلوکار ’جسٹن ٹور‘ شروع کرنے کیلئے تیار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر پچھلے دنوں ایک بیماری کا شکار ہو گئے تھے ، جس کے بعد انہوں نے اپنے سارے کنسرٹس منسوح کر دیے تھے ۔جس کے بعد اب ان کی سٹیج پر واپسی ہو گئی ہے ۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے نئے شوز کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے کہا کہ میں نے آپ کو یاد کیا۔’جسٹن ٹور‘ کے تحت گلوکار 30 ممالک کے دورے کریں گے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق جسٹن بیبر 18 اکتوبر کو بھارت بھی جائیں گے اور نئی دہلی میں پرفارم کریں گے۔