(ویب ڈیسک)زندگی میں کچھ ایسے بھی واقعات رونماہوتے ہیں جو ذہن پر نقش ہوکررہ جاتے ہیں، سوشل میڈیا کے اس دور میں ایک ایسی ویڈیووائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے جبکہ اس ویڈیو کو خوب پسند بھی کیاجارہا ہے کیونکہ ویڈیو میں دلہن پُش اپس لگارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی دلچسپ حرکات سے متعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں، ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔
ویڈیو میں دلہن کو شادی کے لباس میں ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، دلہن نے پُش اپس لگا کر سب کو حیران کردیا، وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے بھاری بھرکم لہنگا پہنے پش اپس لگائے جبکہ زیورات بھی پہن رکھے ہیں، اس ویڈیو کو آنا اروڑہ نامی صارف نے انسٹاگرام پر شیئر کیا جسے اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بھاری لہنگا پہن کر ورزش کرنا واقعی مشکل ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ دلہن کو پش اپس لگانے کے لیے یہی وقت ملا تھا۔